دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں: محسن نقوی
Terrorists can be killed by an SHO: Mohsin Naqvi
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مطلب ہے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی پشت پر کھڑے ہیں، بلوچستان کی صورتحال پر سب یکجا ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جو بھی سپورٹ مانگ رہے ہیں ہم پورا تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ کل اور پرسوں ہوا ہم سب غمگین ہیں، ایسے دہشتگردی کے واقعات قابل برداشت نہیں ہیں، ہم مل کر ایسے عناصر کا سد باب کریں گے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ڈرایا جائے گا ان کو جلد جواب ملے گا، دہشتگردوں نے چھپ کر حملہ کیا ہے،سامنے آکر مقابلہ کرتے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی آپریشن کی ضرورت نہیں یہ ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہماری فورسز جانتی ہیں، شرپسند عناصر آدھا کلو میٹر کا انتخاب کرتے ہیں،چھپ کر حملہ کرتے ہیں اور بھا...



