درست ڈیٹا مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے:مریم نواز
Accurate data is very important for the future: Maryam Nawaz
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ درست ڈیٹا مستقبل کیلئے بہت ضروری ہے، درست ڈیٹا سے ضرورت مند کو دہلیز تک ریلیف پہنچانے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔ سوشل اکنامک رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل پر مریم اورنگزیب اور وزارت منصوبہ بندی کو شاباش دیتی ہوں، جب میں نے حلف اٹھایا تو رمضان کا مہینہ آگیا تھا، ہم نے رمضان میں لوگوں کے دروازے تک رمضان پیکیج پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لوگوں کا ڈیٹا نہیں تھا، شکایات موصول ہونا شروع ہوگئیں، جو نمبر مجھے دیا گیا اس کے مطابق رمضان پیکیج بنائے، کئی پتے ایسے تھے جن کا ہمیں معلوم ہی نہیں تھا، ڈیٹا میں فون نمبر پرانے اور غلط تھے، پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے، مجھے نہیں معلوم کتنی آبادی سوشل اکنامک کیٹیگری میں آتی ہے۔مریم ...






