پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان
Pakistan's EO-1 satellite launch announced on January 17
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے۔سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او) 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سیٹلائٹ کو چین کے ایک سیٹلائٹ سینٹر سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ترجمان نے بتایا کہ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مددگار ثابت ہو گا، اس سے ملک بھر میں قدرتی وسائ...






