مریم نواز کی میو ہسپتال آمد، بدانتظامی پر ایم ایس اور سی ای او عہدے سے برطرف
Maryam Nawaz arrives at Mayo Hospital, MS and CEO removed from post for mismanagement
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈز کا جائزہ بھی لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔مریم نواز نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں اور وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ گفتگو میں شکایات کے انبار لگا دیئے ، مریضوں کے تیمارداروں نے سرنج اور برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں ، معص...





