اسٹاک مارکیٹ کا 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنا عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے:مریم نواز
Crossing 100,000 points of the stock market is a clear proof of the increasing confidence of investors on the Pakistani economy: Maryam Nawaz.
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنا عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 1 لاکھ پوائنٹس عبور کرنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی، پی ایس ایکس نے دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکویٹی مارکیٹ کا درجہ حاصل کر لیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی بلندی وتیزی سمیت ہر تاریخی کام، ہر ریکارڈ ن لیگ دور میں ہوتا ہے، ن لیگ کی زیرِ قیادت ملک ناصرف مستحکم ہوا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔صوبائی وزیرِ اعل...





