لاہور ہائیکورٹ: نئے تعینات ہونیوالے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
Lahore High Court: 4 newly appointed additional judges take oath
لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔ایڈیشنل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں راجہ غضنفر علی خان، تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا نے شرکت کی، جسٹس شاہد کریم، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس راحیل کامران شیخ اور جسٹس سردار اکبر علی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔حلف برداری تقریب میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس ساجد محمد سیٹھی، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس طارق ندیم، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس انوار الحق، جسٹس فاروق حیدر، جسٹ...






