حکومت کو لاہور، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر اعتبار نہیں:چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
The government does not trust the judges of Lahore, Islamabad High Court: Chief Justice Lahore High Court
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کی 9 مئی کیسز راولپنڈی کی عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے حکومتی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ افسوسناک ہے، ملک کو مذاق بنا دیا گیا، جو جج پسند نہ آئے اس کے خلاف تقریریں شروع کردیں یہ نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بتائیں کیا جج کی مخالف پارٹی سے رشتہ داری ہے یا اس نے پیسے پکڑے ہیں؟ جیل میں کونسا خطرہ ہے؟ کیا ججز آسمان پر بیٹھ کر سماعت کریں؟ یہ کہاں لکھا ہے جج کے خلاف ریفرنس آئے گا تو وہ کام بند کر دے گا؟چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ...



