افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے: آرمی چیف کا 77 یوم آزادی پریڈ سے خطاب
Weakening Pakistan's forces is equivalent to weakening Pakistan: Army Chief's speech at 77th Independence Day Parade
77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تاریخی خطاب کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے، جو دو قومی نظریہ پر مبنی ہے، دو قومی نظریے نے برِصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، ثقافت اور تہذیب کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد صرف جغرافیائی خطے کا حصول نہ تھا، ملک کے حصول میں ہمارے اسلاف نے بے شمار قربانیاں پیش کیں، یوم آزادی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ ہمیں مملکت خداداد کا دفاع کرنے اور اس مسلمہ حقیقت کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک کامیاب اور...


