ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Earthquake tremors in different cities of the country
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلے کے جھٹکے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں راولپنڈی ، فیصل آباد ، پشاور ،سوات ، بٹگرام ، مانسہرہ ، مالاکنڈ اور سرگودھا، اپر دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ۔زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلےکامرکزافغانستان کاہندوکش ریجن تھا۔
Earthquake tremors have been felt in various cities of the country including Islamabad. Earthquake tremors were felt in various cities of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa, Rawalpindi, Faisalabad, Peshawar, Swat, Butgram, M...


