سانحہ 12 مئی کو اٹھارہ برس مکمل، ذمہ داروں کو تاحال سزا نہ مل سکی
Eighteen years have passed since the May 12 tragedy, and those responsible have not yet been punished.
سانحہ 12 مئی کو گزرے اٹھارہ برس بیت گئے لیکن ذمہ داروں کو سزا نہ ہو سکی، مجموعی طور پر اٹھارہ مقدمات انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔12 مئی 2007 کا وہ دن کہ جب شہر کی سڑکوں پر خون سے ہولی کھیلی گئی، معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی کراچی آمد پر استقبال کرنے والی سیاسی جماعتیں اور مخالف جماعت آمنے سامنے آئیں، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 50 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے۔ایئرپورٹ تھانے میں درج 7 مقدمات میں 18 سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے، ان 7 مقدمات میں ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا، جس میں ملزمان کو بری کر دیا گیا جبکہ 6 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں اب بھی زیر سماعت ہیں۔مرنے والوں کے اہل خانہ ...

