عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ پھر میدان میں آگئی
Aamir Liaquat's third wife again entered the fray
نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے مرحوم شوہر کی وراثت سے حصہ لینے کے لیے وکیل سے رابطہ کرلیا۔عامر لیاقت حسین کی زندگی میں اُن کی نازیبا ویڈیوز لیک والی اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ طویل عرصے بعد منظرِ عام پر آئی ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانیہ کے وکیل نے ایک حیران کُن انکشاف کیا۔وکیل نے کہا کہ لوگ مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتے ہیں، تو میں آج سب کو بتا دوں کہ میں مظلوم لوگوں کی امداد کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ میری امداد کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کی وراثت سے حصہ حاصل کرنے کے لیے مجھ سے مدد طلب کی ہے اور اس کام کے لیے میں نے دانیہ شاہ سے دو کروڑ روپے مانگے ہیں۔وکیل نے کہا کہ دانیہ...

