بھارت اپنی ہر کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا: امریکی پروفیسر
India has not been able to intimidate Pakistan despite all its efforts: American professor
امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی ہرممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا۔ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر نے کہا کہ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہو، موجودہ حالات میں ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو۔انہوں نے بھارت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے، بھارت کے اندر میڈیا، جسے میں خاص طور پر فسادی میڈیا کہتی ہوں، اس نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔پروفیسر کرسٹین فیئر نے واضح کیا کہ حقیقت یہ ...

