جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے۔
Jay Shah became the new chairman of ICC.
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت شروع ہو گئی۔آئی سی سی کے مطابق جے شاہ نے بطور آئی سی سی چیئرمین شپ عہدے کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے جے شاہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔جے شاہ کا کہنا ہے کہ یہ کھیل کے لیے پُرجوش لمحہ ہے، ہم اولمپک 2028ء گیمز کی تیاری کر رہے ہیں، ہم کرکٹ کو شائقین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔آئی سی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم موڑ پر ہیں جہاں مختلف فارمیٹس ایک ساتھ موجود ہیں، خواتین کے کھیل کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ میں عالمی سطح پر ...






