دوسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے ہرا دیا
Second ODI: Pakistan beat South Africa by 81 runs
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 81 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کلاسن تھے جنہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرسکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 47 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 2 اور سلمان آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں پاکستان کی جانب سے 32 بالز پر برق رفتار 63 رنز بنانے والے کامران غلام کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے س...






