آسٹریلیا نے دوسرا میچ بھی جیت لیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری
Australia won the second match as well, taking a decisive lead in the series
آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں13رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے ۔پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں134رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ، قومی ٹیم کی جانب سے صرف عثمان خان اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی ۔قومی ٹیم کے کپتان 16، بابراعظم 3 ، صاحبزادہ فرحان 5 ، سلمان آغا صفر ، عباس آفریدی 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔قبل ازیں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا جس میں میتھیو شارٹ 32 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، ان کے علاوہ جیک فریزر 20 ، گلین میکسویل 21 ، مارکس سٹونس 14 ، ٹم ڈیوڈ 18 اور ایرون ہارڈی 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔پاکستان کی جانب ...






