
لندن:گوروں کی 100سالہ پرانی ٹرین مل گئی۔بیلجیئم میں 19 ویں صدی کے قلع کی کھدائی کے دوران ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اندازاً 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت کی ہے۔لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے (ایل این ای آر) کے مطابق بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں قائم ناردرن سائٹیڈل کی کھدائی کے لیے کام کرنے والے محققین کو گہرے سرخ رنگ کی ٹرین کار دریافت ہوئی جس پر ایل این ای آر کا لوگو تھا۔ایل این ای آر کی نیوز ریلیز میں کنسلٹنٹ آرکیولوجسٹ فیمکے مارٹینز کا کہنا تھا کہ لکڑیاں ہٹانے والے ٹرک کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تقریباً 100 سال پُرانا ہے۔ یہ بات پُر تجسس ہے کہ یہ گاڑی اینٹورپ آئی کیسے۔ایل این ای آر محققین کا کہنا تھا کہ یہ کار، ان ٹرین کاروں کا سب سے پہلا ماڈل لگتا ہے۔ اور ان کو 1930 سے قبل قلیل مدت کے لیے استعمال کیا گیا جس کے بعد کمپنی نے بلیو ماڈل سے بدل دیا تھا۔اس کے علاوہ بھی مختلف باتیں کی جا رہی ہیں۔
London: A 100-year-old white train was found. During the excavation of a 19th-century castle in Belgium, archaeologists discovered an estimated 100-year-old British train car. According to the London North Eastern Railway (LNER), Belgium’s Researchers working to excavate the Northern Citadel in Antwerp discovered a dark red train car with the LNER logo on it. Consultant archaeologist Femke Martens said in an LNER news release that the timbers The removal truck is believed to be around 100 years old. It is curious how this car came to Antwerp. LNER researchers said that this car seems to be the earliest model of these train cars. And they were used for a short period before 1930, when the company replaced them with the blue model.
