
Hottest region, never rained, only salt ditches
ایتھوپیا:دلول،ایتھوپیا کا ایسا مقام ہے جو دنیا کے سب سے غیر معمولی ہائیڈرو تھرمل علاقوں میں سے ایک ہے،،،یہاں سبز تیزابی تالابوں،کلورین اور سلفورک زہریلی گیسوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ایتھوپیا کے عفر ریجن میں نمک کی کھائیاں کسی قیامت خیز منطر سے کم نہیں،دانا کل ڈپریشن نامی یہ مقام ایتھوپیا اور اریٹیریا کی سرحد پرواقع ہے،،،یہ زمین پر سب سے گرم اور سب سے زیادہ غیر محفوظ مقامات میں سے ایک ہے،یہاں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے،،،یہاں بارش نہیں ہوتی۔دلول دنیا کے سب سے غیر معمولی ہائیڈرو تھرمل علاقوں میں سے ایک ہے،،،یہا ں واقع سلفر کے دیدہ زیب چشموں کو دیکھنے کی خاطر سیاح جیپ کے ذریعے کئی کلو میٹر سفر کرتے ہیں،،،مقامی لوگ اونٹ سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔دلول لفظ عفر قوم نے ایجاد کیا تھا جس کا مطلب تحلیل ہے۔ایتھوپیا میں واقع دانا کل ڈپریشن نامی مقام نمک سے مالا مال ہے ،اسے سفید گولڈ بھی کہا جاتا ہے،،جو مقامی عفر لوگوں کا ذریعہ معاش بھی ہے ،،وہ یہاں سے نمک نکال کرمقامی منڈیوں میں فروخت کرتے ہیں ،،،یہ انتہائی محنت طلب اور جانفشانی والا کام ہے۔
انیس سو چھبیس میں دلول آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں یہاں عجیب و غریب تبدیلی دیکھی گئی،،آتش فشاں کی وجہ سے یہاں واقع نمک کے ذخائر تیس میٹر تک ابھر آئے،،،یہاں مسلسل زلزلے بھی آتے رہتے ہیں جو سلفر کے تالابوں میں سرگرمی پیدا کرتے ہیں۔،،،دو ہزار انیس کی ایک تحقیق کے مطابق دلول میں واقعے نمک کے پانیوں میں زندگی ممکن نہیں،،،یہاںپی ایچ لیول اتنا کم ہے کہ انتہائی مزاحمت دیکھانے والے مائیکروبس بھی یہاں زندہ نہیں رہ سکتے،،،،حیر ت انگیز طور پر ان پانیوں کا درجہ حرارت ایک سو آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ہے ،،،،یعنی یہاں کے تالابوں میں پانی ہر وقت کھولتا رہتا ہے۔
اگر آپ گرم جگہ پسند کرتے ہیں تو یہ مقام دیکھنا نہ بھولئے گا۔یہاں پر اوسطاً درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ہی رہتا ہے
یہ ہماری زمین پر سب سے گرم جگہ ہے۔
Ethiopia: Dalul, Ethiopia is home to one of the most unusual hydrothermal areas in the world, nothing but green acid pools, chlorine and sulfuric toxic gases. The trenches are no less than a doomsday mantra. The Dana Kal Depression, located on the border of Ethiopia and Eritrea, is one of the hottest and most inhospitable places on earth, with temperatures reaching 50 degrees Celsius. It does not rain. Dalul is one of the most unusual hydrothermal areas in the world. Travel, Local people prefer to travel by camel. Dalul is a word coined by the Afar people which means dissolution. A place called Dana Kal Depression in Ethiopia is rich in salt, also called white gold. It is also a source of livelihood for the local Afar people, they extract salt from here and sell it in the local markets, it is a very laborious and painstaking work.
