
Neelam Munir Piya Ghar is restored, pictures with Jeevan Sathi go viral
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر پیا گھر سدھار گئیں، جیون ساتھی کے ساتھ شادی کی تصاویر سامنے آگئیں۔
نیلم منیر کی شادی کی تصاویر آفیشل فوٹو گرافر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کررہے ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نیلم کا جیون ساتھی روایتی عربی لباس “جبہ” میں ملبوس ہے تاہم اداکارہ نے اپنے ساتھی کا نام ظاہر نہیں کیا۔
دبئی کے برج خلیفہ کے قریب شوٹ کی گئیں تصاویر میں نیلم منیر کو چمکدار سفید لباس اور جالی دار دوپٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ایک تصویر میں نیلم اپنے ساتھی کے ساتھ خوشی کے جذبات کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیلم منیر نے اپنی شادی کی تقریبات شروع کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے اپنی “مایوں” کی رات کی تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں نیلم زرد رنگ کی فراک پہنی ہوئی تھی۔
نیلم منیر کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کی خوشیوں سے بھری شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

The well-known actress of Pakistan showbiz industry Neelam Munir moved to Piya Ghar, the pictures of her wedding with her life partner came out.
Neelam Munir’s wedding pictures have been shared by the official photographer on her Instagram account in which she said that on the beginning of the new year she is starting a new journey in her life, remember her in your prayers.
In the pictures shared on photos and videos sharing app Instagram, Neelam’s live-in partner is dressed in a traditional Arabic dress “Jabba”, but the actress did not reveal the name of her partner.
Shot near the Burj Khalifa in Dubai, Neelam Munir can be seen in a bright white dress and a netted dupatta in the pictures, in one of which Neelam is seen in a happy mood with her partner.
It may be noted that yesterday, Neelam Munir shared pictures of her “Mayan” night while announcing the start of her wedding celebrations, in which Neelam was wearing a yellow frock.
Neelam Munir’s pictures are being loved by fans and people are also wishing her a happy married life.
