
Momina Iqbal crossed all limits
مومنہ اقبال نے وضاحتی بیان سوشل میڈیا پر جاری کردیا

کراچی:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال نے قومی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق دیے گئے اپنے حالیہ بیان پر وضاحت پیش کردی۔مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تفصیلی نوٹ جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ میرے حالیہ انٹرویو کو لیکر چند سوشل میڈیا پیجز نے جو توجہ حاصل کرنی تھی اور جو نام کمانا تھا، وہ کما چکے ہیں، تو اس لیے اب میں نے سوچا کہ میں اپنی وائرل ویڈیو کلپ پر کچھ وضاحت دے دوں۔اداکارہ نے کہا کہ میرے بیان سے پہلے ہی یہ تنازع چل رہا تھا تو مجھ سے بھی اُس حوالے سے سوال کیا گیا، میں نے اپنے جواب میں کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا تھا، نہ میں نے کسی کے بارے میں کوئی غلط بات کی تھی اور نہ ہی یہ کہا تھا کہ کسی کرکٹر نے مجھے چھیڑ دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی کرکٹر مجھے چھیڑتا تو میں خود اُسے سیدھا کرسکتی ہوں، لہٰذا مجھے معاف کریں اور منفی باتیں مت پھیلائیں۔مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے تو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداکار اور کرکٹرز ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے۔
Karachi: Pakistani drama industry actress Momina Iqbal has clarified her recent statement regarding the messages of national cricketers. Momina Iqbal issued a detailed note in her Instagram story, in which she said that a few things about my recent interview. The social media pages have earned the attention and the name they had to earn, so now I thought I would give some clarification on my viral video clip. The controversy was before my statement, the actress said. I was also questioned in this regard, I did not mention the name of any cricketer in my answer, neither did I say anything wrong about anyone nor did I say that any cricketer He teased me. He said that if a cricketer teased me, I could straighten him myself, so forgive me and don’t spread negative words. Momna Iqbal said that I had said in my statement that actors and cricketers are the same. If we belong to the industry, we should respect each other.
