Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: pakistan army edit

چیف آف جنرل سٹاف کی چین کے پی ایل اے کمانڈر سے ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
اہم خبریں

چیف آف جنرل سٹاف کی چین کے پی ایل اے کمانڈر سے ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

Chief of General Staff meeting with PLA Commander of China, discussing security issues آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر اورپی ایل اے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ نے موجودہ عالمی وعلاقائی صورتحال، دوطرفہ عسکری تعاون بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیف آف جنرل سٹاف نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر تعزیت کی اورپاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب چینی عسکری رہنما نے پاک فوج کی کاوشوں اور چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کو سراہا۔ According to ISPR, Chief of General Staff Lt. Gen. Mohammad Owais Dastgir and PLA Commander Gen. Li Chaoming discussed the current global and regional situation and measures to increase bilateral ...
لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکریٹری دفاع تعینات
اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکریٹری دفاع تعینات

Lt. Gen. Muhammad Ali appointed Defense Secretary لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی یکم اکتوبر کو عہدہ سنبھالیں گے،لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 2سال 3ماہ کیلئے سیکریٹری دفاع تعینات رہیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک سیکریٹری دفاع تعینات رہیں گے۔ Lt. Gen. Muhammad Ali has been appointed as Defense Secretary.According to the notification, Lt. Gen. Muhammad Ali will take office on October 1. Lt. Gen. Muhammad Ali will be appointed as Defense Secretary for 2 years and 3 months.Lt Gen Muhammad Ali will continue to be appointed as Defense Secretary till 31 December 2026....
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔
اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔

Lt General Asim Malik appointed as DG ISI.۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے، ان کے والد کور کمانڈر راولپنڈی بھی...
.ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
اہم خبریں

.ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Eid Milad-ul-Nabi is being celebrated with devotion and respect across the country. عید میلادالنبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہوگئیں۔ نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر، وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یٰسین، وہی طہٰ، سرور کائنات آقائے دوجہاں نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کا ہر طرف جشن منایا جارہا، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے۔عید میلادالنبیﷺ کی تیاریوں کے بعد عاشقان رسولﷺ نے گلی گلی، قریہ قریہ سجا دیا، شاہراہیں، چھوٹی بڑی عمارتیں، گھر رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگئے، مساجد میں خصوصی محافل اور چراغاں کیا گیا۔رحمت دوعالم، فخر کائناتﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے۔عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دن کے آغاز کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، چاروں صوبائی دارالحک...
.خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک
اہم خبریں

.خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک

Security forces operations in Khyber Pakhtunkhwa, 23 terrorists killed. آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز 26 اور 27 مئی کے درمیان کئے گئے، 26 مئی کو حسن خیل میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے، آپریشن میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 مئی کو ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں 10 دہشتگرد مارے گئے، تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا، آپریشن میں 7 دہشتگرد مارے گئے، دو زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، شہداء میں نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش شامل ہیں، سپاہی تیمور ملک اور سپاہی نادر صغیر بھی شہید ہوئے، آپریشن میں سپاہی محمد یاسین بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ...
Optimized by Optimole