
Tafi Butt’s brother-in-law’s killer arrested, alarming revelations
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو لاہور کی مصروف ترین شاہراہ پر قتل کرنے والے شوٹر اظہر بٹ نے پولیس حراست میں طوطے کی بولنا شروع کر دیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی اظہر بٹ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور وہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے،شوٹر اظہر بٹ کے گینگ کا ایک ساتھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک بھی ہوا جس کے بعد شوٹر اظہر نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا شروع کردیا تھا اور پھر وہ بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے انار کلی بازار میں ایک گارمنٹس کی دکان پر کام کرتا تھا۔
شوٹر اظہر اسلام پورہ میں بیوی اور تین بچوں کیساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، معاشی حالات سے تنگ آکر شوٹراظہر نے دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا، ملزم نے اپنے تین ساتھیوں کیساتھ ملکر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی،پولیس ذرائع کے مطابق اظہر بٹ اور اسکے ایک ساتھی کو علاقہ غیر سے گرفتارکرلیا گیا جبکہ فرار دوساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوشیشں جاری ہیں ، اظہر بٹ اور اسکے ساتھی نے مبینہ طور پر سپاری دینے کا نام بھی پولیس کو بتا دیا ہے
Azhar Butt, the shooter who killed Tefi Butt’s brother-in-law Javed Butt on the busiest highway of Lahore, has started speaking like a parrot in police custody. According to police sources, Azhar Butt, the shooter who killed Javed Butt, was wanted by the Punjab police in several cases of robbery and he has been arrested earlier. Shooter Azhar left the world of crime and started driving a rickshaw and then he used to work at a garment shop in Anar Kali Bazar to support his wife and children. Shooter Azhar was living in a rented flat with his wife and three children in Islampura. Fed up with the economic situation, Shooter Azhar again entered the world of crime. Lee, according to police sources, Azhar Butt and one of his associates were arrested from outside the area, while efforts are on to arrest the absconding accomplices.
