
لاہور:نان بائی ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر روٹی کی قیمت کم کرنے سے صاف انکار کردیا۔متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت جو چاہےکر لے، ہم روٹی سستی نہیں کریں گے۔ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آٹے کا تھیلا 1600 اور میدہ 7500 کا نہیں دیں گے، نان روٹی سستی نہیں کریں گے۔متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور کے بیشتر تندوروں پر نان اور روٹی کی پرانی قیمت بحال کر دی گئی ہے۔وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ روٹی کے نرخ مقرر کرنے سے پہلے مکمل تحقیق کی گئی، 20 کلو آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی کی گئی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو ہونا چاہیے، تندور پر آٹے کی قیمت، روٹی بننے پر تمام خرچ پر غور کرکے قیمت مقرر کی گئی۔انہوں نے کہ کہا پنجاب حکومت تندوروں پر نان روٹی کی قیمت پر عمل درآمد کروا رہی ہے اور خلاف وزری کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
Lahore: The Nanbai Association has once again flatly refused to reduce the price of bread. In the statement released by the United Nanbai Association, it has been said that whatever the Punjab government does, we will not make bread cheap. It has been said in the declaration that unless they give a bag of flour at 1600 and a bag of flour at 7500, bread will not be cheap. Punjab Food Minister Bilal Yasin said that a complete research was done before setting the price of bread, the price of 20 kg of flour was reduced by Rs. 500. It should be, the price of flour on the oven, the price was set after considering all the expenses for making bread. He said that the Punjab government is implementing the price of naan and roti on the ovens and action will also be taken according to the law for violation of the law. is being done.
