دلیپ کمار کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
3 years have passed since Dilip Kumar left his fans
دلیپ کمار تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے، ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔وہ اپنے کیریئر میں انداز، داغ، رام اور شام، نیا دور، مدھومتی، دیوداس اور آدمی جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے، دلیپ کمار کو حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے بھی نوازا، اُنہیں اس وقت کے صدر محمد رفیق تارڑ نے ایوارڈ دیا تھا۔ دلیپ کمار نے بہت سی فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کئے لیکن ’مغل اعظم‘ میں ان کی رومانوی اداکاری اور ’رام اور شام‘ میں ان کے کردار کو آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔لیجنڈری اداکار نے 6 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی متعدد فلموں کو بالی ووڈ کی لازوال فلمیں بھی مانا جاتا ہے، وہ ان چند شوبز ش...

