بشریٰ انصاری کی نقل پر تنقید
Criticism of Bushra Ansari's copy.
کچھ عرصہ قبل بشریٰ انصاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی نقل اتارے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایک فنکار کی جانب سے کی گئی مِمکری پسند نہیں آئی، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔بعد ازاں وحید لالہ، جنہوں نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بشریٰ انصاری کی مِمکری کی تھی، انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں اس حوالے سے گفتگو کی۔وحید لالہ نے کہا کہ بشریٰ انصاری پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ شخصیت ہیں اور میں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں، بطور مِمکری آرٹسٹ میں ماضی میں بھی متعدد مرد و خواتین شخصیات کے کردار نبھا چکا ہوں اور مقصد صرف تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ بشریٰ انصاری نے اپنی گفتگو میں مجھے ٹرانس جینڈر قرار دیا، اگر کوئی شخص ٹرانس جینڈر بھی ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں، کیونکہ ...

