سابق مشیرِ وزیرِاعلیٰ سندھ کی گاڑی سے چرس اور کلاشنکوف برآمد ہونے پر گرفتار
Arrested for finding hashish and Kalashnikov from Sindh's former advisor to the Chief Minister
وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو لطیف آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے ، ان کے قبضے سے 5 کلوچرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے ، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہو وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔
Sardar Ismail Dahri, the former adviser to the Chief Minister of Sindh, has been arrested. According to the police, Ismail Dahri was arrested along with his ac...

