راول ڈیم میں روزانہ 9 ملین گیلن سیوریج جا رہا ہے: شیری رحمٰن
9 million gallons of sewage going into Rawal Dam every day: Sherry Rehman
سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں راول ڈیم میں آلودگی کے معاملہ زیرِ غور آیا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ راول ڈیم میں روزانہ کی بنیاد پر 9 ملین گیلن سیوریج جا رہا ہے، ہم راول ڈیم سے آنے والا آلودہ پانی پی رہے ہیں، مقامی حکومت کس طرح کام کر رہی کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔اُنہوں نے سوال کیا کہ باہر کی کمپنی کو پلانٹ کا کنٹریکٹ کیوں دیا جا رہا ہے؟ ساری دنیا پانی کی آلودگی کے مسئلے کے حل کے لیے مقامی سطح پر کام کرتی ہے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ راول ڈیم کے سیوریج کے انتظام کے لیے مقامی کمپنیوں کو ترجیح دی جائے، غیر ملکی کمپنیاں اور کنسلٹنٹ پراجیکٹ مکمل کیے بغیر چلے جائیں گے، ایسا ہوا تو آپ پھر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جواب دیتے پھریں گے۔ادارۂ تحفظ ماحولی...

