شہباز شریف سے سفیر یورپی یونین کی ملاقات
European Union Ambassador meets Shahbaz Sharif
وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی اور ٹرین پر حملے پر اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کے اظہار تعزیت پر سفیر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے یورپی یونین کے ساتھ مبنی شراکت داری، جی ایس پی پلس سکیم کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے انسانی حقوق سمیت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے مئی میں پہلے پاکستان - یورپی یونین کے اعلیٰ سطح بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقد...






