پاکستان واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ خود کرپٹ ہے:شاہد خاقان عباسی
Pakistan is the only country whose accountability institution itself is corrupt: Shahid Khaqan Abbasi
کنوینئیر عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ خود کرپٹ ہے ، معیشت کی کمزوری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سواچار سال سے کیس چل رہا ہے ، آج نیب کی اس عدالت میں تیسویں پیشی ہے، پیشیاں ہوتی رہتی ہیں ، نہ گواہ آتے ہیں نہ کیس آگے چلتا ہے، کیس بنانے والے آج الزام دوسرے پر لگاتے ہیں، کیس کس نے بنائے اور کیوں، جواب کون دے گا؟۔انہوں نے کہا کہ ہم آج آئی پی پیز اور کسی اور معاملے کی بات کرتے ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ خود کرپٹ ہے ، بارہ بار...

