جس ملک میں عوام کو بولنے کا حق نہیں وہاں مسائل پیدا ہوتے ہیں:شاہد خاقان عباسی
In a country where people do not have the right to speak, problems arise: Shahid Khaqan Abbasi
سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں عوام کو بولنے کا حق نہیں وہاں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی ک شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر صرف باتیں کی جاتی ہیں، نوجوانوں کیلئے مواقع فراہم کیےجانےچاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران خواتین کیلئے قوانین بناتےہیں لیکن کبھی مواقع فراہم کرنےکی بات نہیں کی، حکومت کا کام ہوناچاہیے کہ خواتین کومواقع مہیا کریں، ان کا آئینی نقطے پر حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین میں3جگہوں پرخواتین کومساوات کایقین دلایا گیا ہے۔سربراہ عوام پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے تمام بنیادی مسائل کی تفصیل ڈاکومنٹس کے ذریعے عوام کے سامنے رکھیں گے، آج وویمن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پہلا ڈا...


