راول ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے
Spillways of Rawal Dam are opened
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد سپل وے کھول دیئے گئے۔راول ڈیم کے سپل وے کھولنے سے 30 منٹ پہلے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کا کہا گیا تھا۔ہ گزشتہ روز انتظامیہ نے راول ڈیم کے سپل وے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی کہ دریا اور ندی نالوں کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ذرائع سے رابطہ کریں، نشیبی علاقوں سے مال مویشی وقتی طور پر محفوظ مقام پر لے جائیں تاکہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہیں۔
Spillways were opened after the water level in Rawal Dam rose. Sirens were sounded 30 minutes before the spillways of Rawal Dam were to be opened and citizens were asked to take safety measures. Yesterday, the administration opened the spillw...

