عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کیلئے لیڈی پولیس اسکواڈ تعینات
Lady Police Squad deployed to protect women engaged in Eid shopping
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید شاپنگ پر آئی خواتین کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں خواتین اور فیملیز کیلئے بازاروں میں لیڈی پولیس سکواڈ تعینات کر دیا، اوکاڑہ میں 50 خواتین اہلکاروں پر مشتمل سائیکل سکواڈ تعینات کر دیا، موٹرسائیکل سکواڈ اور پیدل خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گی۔اہلکار خواتین اور فیمیلز کو ہراسانی، چھینا جھپٹی اور دیگر جرائم سے بچانے کیلئے متحرک رہیں گی، خواتین اہلکاروں نے اوکاڑہ، رینالہ اور دیپالپور کے بازاروں میں گشت کیا۔بھکر میں بھی لیڈی پولیس اہلکار خواتین کی حفاظت کیلئے پیش پیش رہیں۔
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has taken a major step to protect women who come for Eid shopping. Lady police squads have been deployed in markets for women and families in vari...






