علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کرنے کا حکم
Order to release Alimah Khan and Uzma Khan
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔دونوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
Islamabad's anti-terrorism court ordered the release of Aleema Khan and Uzma Khan.The D Chowk protest case was heard by Judge Abul Hasanat Zulqarnain against the sister of PTI founder Aleema Khan and Uzma Khan.The ...




