پی ٹی ائی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع : صنم جاوید کے والد کو گرفتار کر لیا گیا
Arrests of PTI workers started: Sanam Javed's father was arrested
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس نے کریک ڈائون تیز کردیا ہے،وحدت کالونی پولیس کی بھاری نفری نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو انکے گھر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کارکنوں کو گھروں، دکانوں اور ڈیروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا، پولیس نے شاہدرہ،کوٹ لکھپت، مناواں، کینٹ ،ہربنس پورہ سے ورکرز کو حراست میں لیا۔دوسری جانب لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر بند کروانے کے لیے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا، مراسلہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جانب سے بھجوایا گیا۔پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن،مہر واجد، وقاص امجد اور ندیم بارا سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں، فہرست میں خواتین ورکرز کے نام ...





