اولمپکس میں شریک تین اسرائیلی ایتھلیٹس کی سیکیورٹی سخت
The security of the three Israeli athletes participating in the Olympics is tight
اولمپکس میں شریک تین اسرائیلی ایتھلیٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے پیش نظر ان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس کھیلوں میں شریک تین اسرائیلی ایتھلیٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد فرانسیسی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ جان لیوا دھمکیوں کے پیش نظراسرائیلی ایتھلیٹس کو سخت سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔فرانسیسی پراسیکیوٹرز کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی ایتھلیٹس کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اینٹی سائبر کرائم کے افسران اسرائیلی ایتھلیٹس کی ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اسے ہٹانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
Security has been tightened...


