دہشتگردوں کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: آرمی چیف
Terrorists have no place on our soil, will be dealt with iron hands: Army Chief
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کو نشانہ بنانے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے،امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور پوری قوت سے جواب دیا جائےگا۔ان کا پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر...






