نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کرغزستان روانہ
Deputy Prime Minister Ishaq Dar and Amir Maqam left for Kyrgyzstan
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اسحاق ڈار اور امیر مقام لاہور سے کرغزستان کے لئے روانہ ہوئے۔دونوں وزراء کرغزستان میں پاکستانی طلباء اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرِ خارجہ پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور امیر مقام کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں جنہوں نے سکیورٹی فراہم کرنے اور وطن واپسی کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
On the special instructions of Prime Minister Shahbaz Sharif, Ishaq Dar and Amir Maqam left for Kyrgyzstan from Lahore.The two ministers will meet Pakistani students and relevant authorities in...





