گرلز ہائی سکول کے قریب بم دھماکا:مستونگ
Bomb blast near Girls High School: Mustang
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال چوک پر گرلز ہائی سکول کے قریب بم دھماکا ہوا جس میں سکول کے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار، 5 بچے اور ایک راہ گیر شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر سکول کے بچے شامل ہیں۔بعد ازاں دھماکے کے 3 اور زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے ایک پولیس موبائل بھی تباہ ہو گئی۔بم دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے۔بلوچستان حکومت کی مذمتحکومت بلوچستان نے مستونگ میں سکول کے قریب بم دھماکے کی م...




