قومی خزانے پر بوجھ فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر
Burden on the national exchequer, the duration of family pension is fixed for 10 years
قومی خزانے پر پنشن کا بڑھتا ہوا بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت نے فیملی پنشن کی مدت 10 سال کر دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہو گا، وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن مدت 10 سال مقرر کی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا فیملی پنشن حقدار معذور بچہ تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس لازمی ہو گی جبکہ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کی پنشن میں تین فیصد سالانہ سے کمی کردی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پنشنز میں ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات پر کی گئی ہیں، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کیلئے فیملی پنشن میں 50 فیصد ت...




