قاضی فائز عیسیٰ کی ملازمت میں توسیع،پی ٹی آئی آگ بگولہ
Qazi Faiz Isa's job extension, PTI Aag Bagola
اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک اور قابلِ مذمت ہے۔ججز تقرری آئینی ترامیم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز تقرری آئینی ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہے۔ حکومت نے پچھلے 2 برس میں ہر وہ فیصلہ کیا ہے جس سے آئین و قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچتا ہے اور ادارے کمزور ہوتے ہیں۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران اداروں کو اس لیے کمزور کرتے ہیں تاکہ اپنے غیر قانونی اور غیر آئینی ایجنڈے کو آگے بڑھا سکیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنی مدت ملازمت کے پورے عرصے کے دوران بطور چیف جسٹس جو طرزِ عمل اختیار کیا ہے وہ آئین و قانون کے حوالے سے نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
ISLAMAB...




