آپریشن غضب الحق میں طالبان حکومت کے 274 اہلکار اور خوارج ہلاک، 400 سے زائد زخمی
274 Taliban regime officials and Khawarij killed, more than 400 injured in Operation Ghazab-ul-Haq
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 400 سے زائد زخمی کردیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس بریفنگ میں آپریشن غضب للحق کی تفصیلات بتائیں۔واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 افغانی بٹالین اور سیکٹر ہیڈ کوارٹر مکمل تباہ اور اسلحہ ڈپو کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا، مؤثر جوابی کارروائی میں 80 سے زائد ٹینک، توپ خانہ اور بکتر بند تباہ کر دیں، وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستا...

