چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آج پاکستان آمد
Chinese Prime Minister arrived in Pakistan today after 11 years
11 سال بعد چین کے وزیراعظم لی چیانگ بھی آج چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اس حوالے سے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، معیشت، تجارت، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوگی۔چینی وزیراعظم صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد شہر می...






