پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے: مریم نواز
Punjab is moving forward rapidly in digital technology and online trade: Maryam Nawaz
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن ٹریڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے "ورلڈ لبرٹی فنانشل" کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے، ملاقات میں پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی موجود تھے، ملاقات میں بلاک چین اینوویشن ٹوکنائزیشن، رئیل ورلڈ ایسٹس اورسٹیبل ایپلی کیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا گیا، معدنیات، ایگریکلچر سمیت پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل، حقیقی اثاثوں کی ٹوکنائزیش کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈیجیٹل لین دی...






