نسیم شاہ زخمی
Naseem Shah injured
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری تشویشناک نہیں، اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کے کریمپس پڑے ہیں، لیکن اگلے میچ میں وقت ہے وہ فٹ ہوجائیں گے۔میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران نسیم شاہ کو بولنگ کے دوران کریمپس پڑ گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ اپنا آٹھواں اوور مکمل نہ کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔
Pakistan cricket team's fast bowler Naseem Shah's injury is not serious, he will be fit for the next match. Team sources say that the fast bowler has cramps, but he will be fit in the next match.During the first ODI against Australia in Melbourne, Naseem Shah suffered cramp while bowling, due to which he could not complete his eig...

