جماعت اسلامی نے ایک بار پھر لانگ مارچ کا عندیہ
Jamaat-e-Islami has once again signaled for a long march
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے ہونے والے تحریری معاہدے کے 45 روز ہونے کے بعد ایک بار پھر لانگ مارچ کا عندیہ دےدیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے، منگل کو منصورہ لاہور میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم مطالبات کے حق میں ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرچکے ہیں، اب پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے آپشن موجود ہیں، اس کے علاوہ بجلی کے بل ادا نہ کرے کی اپیل بھی کرسکتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، اور فی بیرل 70 ڈالر تک آگیا ہے لیکن اس حساب سے عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، حکومت چاہے تو پٹرول...




