محسن نقوی سے ڈچ سفیر کی ملاقات
Dutch Ambassador meeting with Mohsin Naqvi
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلرز ایک بہت بڑا مافیا ہے، جس سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ داخلہ نے نیدرلینڈز کی نئی حکومت اور ہم منصب کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ نیدرلینڈز کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ محسن نقوی نے انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز ایک بہت بڑا مافیا ہے، ان سے کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا، اس سے نمٹ نے کے لیے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے۔ ملاقات میں افغان مہاجرین کی دیک...

