پاکستان کو دہشت گردوں نے بہت نقصان پہنچایا:امریکا
Terrorists have caused a lot of damage to Pakistan: America
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے کہا کہ پاکستان کودہشت گردوں نے بہت نقصان پہنچایا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ساتھ دکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے، میتھوملر نے اقوام عالم کو ایران کے ساتھ کاروباری ڈیل نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
Spokesperson of the US State Department Matthew Miller said that terrorists have caused a lot of damage to Pakistan, we stand with Pakistan to end terrorism...


