مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات
Meeting of British High Commissioner with Maryam Nawaz
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر جین میری ایٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں پہلے ویمن ورچوئل پولیس سٹیشن اور چائلڈ سیفٹی ورچوئل سنٹر کے قیام سے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، پنجاب میں 14اگست سے سولرائزیشن پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا، عوام کو معاشی ریلیف کیلئے سولر پینل مہیا کررہے ہیں، سولر پراجیکٹ میں برطانوی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سولر پینل پراجیکٹ کی بڈنگ میں شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گ...






