نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے: مریم نواز
Hatred, prejudice and narrow-mindedness must be defeated on every front: Maryam Nawaz
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے جو ایک فرد نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی شناخت، ان کی مساجد اور حتیٰ کہ گھروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، نفرت کی روش عالمی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آزادی اظہار کے نام پر نفرت ...






