پنجاب میں پہلی بار ٹرانسجینڈرز کیلئے باعزت روزگار کے راستے کھل گئے
For the first time in Punjab, decent employment opportunities have been opened for transgenders.
معاشرے کے ضعیف اورنظراندازطبقے کا احساس، وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن،ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں،باعزت روزگارکمائیں گے،پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کیلئے ٹیکنیکل سکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 1600ٹرانس جینڈرکیلئے پہلے مرحلے میں خصوصی مختلف فنون سکھائے جائیں گے، ٹرانس جینڈرز کو آئی ٹی، فری لانسنگ کی ٹریننگ سے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائیگا، پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کیلئے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ سکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔باعزت روزگار کیلئے ٹرانس جینڈرز کو ٹیلرنگ ،فیشن ڈیزائنگ بھی سکھائی جائے گی، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو الیکٹریکل ورک،سولر ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دی جائے گی، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھ...





