Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: maryam nawaz latest news

مریم نواز کا آندھی اور بارش کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار
اہم خبریں

مریم نواز کا آندھی اور بارش کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار

Maryam Nawaz expresses grief over loss of precious lives due to storm and rain وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has expressed deep sorrow and grief ov...
جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں: مریم نواز
اہم خبریں

جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور بھارت نے جو کیا اس میں زیادہ فرق نہیں: مریم نواز

There is not much difference between what happened on May 9 and what India did: Maryam Nawaz وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کر سکا، جن وردیوں کی توہین کی گئی انہی نوجوانوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار نوجوان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پ...
مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اہم خبریں

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

British High Commissioner meets Maryam Nawaz, discusses issues of mutual interest وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم ...
بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت، وزیراعلی پنجاب کا اظہار تشکر
اہم خبریں

بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت، وزیراعلی پنجاب کا اظہار تشکر

Punjab Chief Minister expresses gratitude for Turkey's unequivocal support for Pakistan over Indian aggression پنجاب ترکیہ کے ساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کے لیے مکمل تیار,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترک سفیر کی ملاقات,پاک ترکیہ تعلقات، تجارتی تعاون ،علاقائی امن او ردیگر امور پر گفتگو,بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر ترکیہ سے اظہار تشکر کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو کی ملاقات, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیراوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا, بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا اظہار تشکر کیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال ہوا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی،اخلاقی اور اس...
مریم نواز نے 6لاکھ کسانوں کیلئے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دیدی
اہم خبریں

مریم نواز نے 6لاکھ کسانوں کیلئے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دیدی

Maryam Nawaz approves implementation of weight support price for 600,000 farmers وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دے دی۔صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی، کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں نے 36ارب زرعی مداخل کے لئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کےلئےجاری قرض کی 60فیصد واپسی ممکن ہوئی، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے لئے گئے 22 ارب کے قرض واپس کردیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا ہوا۔آخر میں اجلاس کے دوران زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جا...
آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے: مریم نواز
اہم خبریں

آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے: مریم نواز

Today is a day of victory for honor, courage and national unity: Maryam Nawaz وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا، شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمز...
Optimized by Optimole